غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) ہائی کورٹ نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر کے وکیل ملک طاہر نے عدالت سے پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے طبی معائنے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ جب تک بورڈ کی رپورٹ نہیں آجاتی انہیں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے 27 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جب کہ ان کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کرلئے۔

متعلقہ عنوان :