فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ہنرمندوں کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان فلم میکرز فیڈریشن کا قیام

جمعرات 2 اپریل 2015 13:09

لاہور /پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انڈسٹری سے وابستہ ہنرمندوں کی فلاح وبہبود کیلئے پاکستان فلم میکرز فیڈریشن کا قیام عمل میں لایاگیا اس سلسلے میں گزشتہ ر وز ایورنیو سٹوڈیو لاہور میں فلم انڈسٹری سے وابستہ تین سو کے قریب فنکاروں ‘ڈائریکٹر ز اور ہنرمندوں نے شرکت کی اجلاس میں فلم انڈسٹری کو درپیش مسائل اور حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر چھ ماہ کیلئے عبوری کابینہ کا ا علان کیاگیا جس کے مطابق پشتو فلموں کے نامور ڈائریکٹر ارشد خان کو چیئرمین ‘نامور اداکار وڈائریکٹر عجب گل کو سرپرست اعلی ‘اداکار و ڈائریکٹر ببرک شاہ کو وائس چیئرمین ‘اچی خان کو جنرل سیکرٹری اور راج ولی کو فنانس سیکرٹری چن لیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین ارشد خان اور سرپرست اعلی عجب گل نے کہا کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے فلم انڈسٹری انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے اور موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہنرمند انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ حکومت وقت نے چپ سادھ لی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا جو دہشتگردی کے خلاف فرنٹ صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے صرف پشتو فلمیں بن رہی ہیں اور پشتو فلمی صنعت نے فلمی صنعت کو سہارا دیا ہوا ہے تاہم حکومت دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کے بدحال فنکاروں اور تکینکاروں کیلئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :