حاضری سے استثنیٰ ء کی درخواست مسترد کردی‘ پر ویز مشرف کے جمع کرائے گئے ایک لاکھ کے مچلکے ضبط کر لئے گئے

جمعرات 2 اپریل 2015 13:05

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) سندھ ہائیکورٹ میں بیریئر ہٹانے سے متعلق درخواست کے حوالے سے پولیس اور رینجرز نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیاہے کہ سابق صدور کی رہائش گاہوں سمیت تمام مقامات سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں ، غیر ملکی سفارتخانوں کے علاوہ باقی تمام مقامات سے بیریئرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے کراچی میں بیریئر ہٹانے سے متعلق درخواست پر پولیس اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں بیریئرز ہٹانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پولیس اور رینجرز کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی کہ سابق صدور کی رہائش گاہوں سمیت تمام مقامات سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں ، غیر ملکی سفارتخانوں کے علاوہ باقی تمام مقامات سے بیریئرز ہٹا دیئے گئے ہیں جس پر عدالت کی طرف سے ریمارکس دیئے گئے کہ پولیس اور رینجرز کی کارکردگی قابل تحسین ہے ، رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ عدالت نے بیریئرز سے متعلق درخواست نمٹا دی ۔

متعلقہ عنوان :