پاکستان سنی تحریک کا کل ملک گیریوم اتحاد امت منانے کااعلان

جمعرات 2 اپریل 2015 12:49

گوجرانوالہ،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 3اپریل کو سنی تحریک کے تحت ملک گیریوم اتحادِ امُت منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھرکی تمام مساجد میں عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت اور اہمیت کے موضوع پر خطبات جمعہ دئیے جائیں گے اور مسلم حکمرانوں سے باہمی تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی جائے گی ۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سنی تحریک علماء بورڈکے عہدیداروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ثروت اعجازقادری نے مزید کہاکہ تحفظ حرمین شریفین کیلئے پوری اُمت سربکف ہے،اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن حرمین شریفین پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ سعودی، یمن تنازعہ امریکی گریٹ گیم کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم ممالک کے باہمی خلفشارکافائدہ ہمیشہ اسلام دشمن قوتیں اُٹھاتی ہیں،مسلمان ایک دوسرے کا خون بہا کر امریکہ اور اسرائیل کے مقاصد پورے کر رہے ہیں ۔

امریکہ ایران اور سعودی عرب میں جنگ چھیڑنا چاہتا ہے ۔ اُمت مسلمہ فرقہ وارانہ جنگوں کی متحمل نہیں ہوسکتی، عالم اسلام اپنے مسائل باہمی گفت و شنید سے حل کرے،انہوں نے کہاکہ یمن میں فوج بھیجنے سے پاکستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔حکمرانوں کو ذاتی تعلقات کی بجائے ملکی مفادکوترجیح دینی چاہیئے، پاکستان کوعربوں کی جنگ میں فریق بن کر اپنی حیثیت کو متنازعہ بنانے کے بجائے مسلم امہ میں اتحاد کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرناچاہیے،افواج پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، حکومت یمن کے معاملے پرقوم کو اعتماد میں لے، یمن کا معاملہ جنگ سے نہیں بات چت سے حل ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :