سپریم کورٹ؛ 19 ویں ترمیم کے خلاف درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کا حکم ،سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 2 اپریل 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ لگانے کا حکم کا دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ۔عدالت نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس 18 اور 21 ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں شاہد اورکزئی کی اس درخواست کو ان کے ساتھ لگایا جائے جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان سے اس آئینی اور قانونی نقطہ پر معاونت طلب کی ہے کہ سپریم کورٹ کا جج جب قائم مقام چیف الیکشں کمشنر کے عہدے پر کام کر رہا ہوتا ہے تو کیا وہ بطور جج اپنے فرائض منصبی ادا کر سکتا ہے یا نہیں ۔

یہ حکم جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز جاری کیا ہے ۔ شاہد اورکزئی نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ انہوں نے 19 ویں ترمیم کو چیلنج کر رکھا ہے جن میں بعض آئینی اور قانونی نقات کی تشریح کا معاملہ اٹھایا گیا ہے سپریم کورٹ کا جج جب وہ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر بنتا ہے تو بطور جج اپنے عدالت میں فرائض کیسے سرانجام دے سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے عدالت تشریح کرے ۔ اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اس آئینی اور قانونی نقطہ پر معاونت طلب کی ہے ۔ کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک لئے ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :