پشاور:سرچ آپریشن ،سو سے زیادہ مشتبہ افرادگرفتا ر

جمعرات 2 اپریل 2015 12:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)پشاور پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آرمی پبلک سکول پشاور سے ملحقہ بہاری کالونی سے 21 مشتبہ افراد کو گرفتارکیاگیا۔ پولیس کے مطابق پشاورکے سٹی اور کینٹ سرکل کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مشترکہ سرچ آپریشن کئے گئے۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشنزکے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

تھانہ مچنی گیٹ، آغہ میرجانی اوردیگر
تھانوں کی حدود سے سو سے ذیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ آرمی پبلک سکول سے ملحقہ بہاری کالونی سے بھی 21 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا۔ جنھیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔