نوشکی کے علاقے گوربرات سے 4 افراد کی لاشیں برآ مد

جمعرات 2 اپریل 2015 12:44

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)نوشکی کے علاقے گوربرات سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں ، چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ، تحصیلدارنوشکی محمد اکرم نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لیویز کے عملے کو نوشکی کے علاقے گوربرات سے 4 افراد کی لاشیں ملیں ،جنہیں شناخت کیلئے سول ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گور برات کا علاقہ قلات سے بھی ملتا ہے اس لئے ان لاشیوں کی شناخت کے حوالے سے قلات انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔