وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری

جمعرات 2 اپریل 2015 12:31

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشرق وسطیٰ میں امن و امان کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ د ی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشرق وسطیٰ میں امن و امان کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وفد کی جانب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سعودی حکام سے ہونے والی بات چیت سے اجلاس کو بریف کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں جنگ کے باعث محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان،پاک بحریہ کے قائم مقام سربراہ وائس ایڈمرل خان حشام بن صدیقی ،سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری سمیت اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں ۔