حوثی باغیوں کے دھماکے ، سعودی عرب کو بدنام کرنے کیلئے قتل وغارت گری شروع کردی

جمعرات 2 اپریل 2015 12:22

حوثی باغیوں کے دھماکے ، سعودی عرب کو بدنام کرنے کیلئے قتل وغارت گری ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل2015ء) یمن میں سرگرم حوثی باغیوں نے سعودی عر ب اور اتحادیوں کے خلاف پراپیگنڈا کے لیے مغربی شہرالحدیدہ میں ایک ڈیری فیکٹری میں گھس کر دسیوں افراد کو قتل کردیاجبکہ کم ازکم 25افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ شہر کے طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں واقع دودھ کی ایک فیکٹری پرحملے کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں، فیکٹری میں داخل ہونے سے قبل حوثیوں کی جانب سے متعدد راکٹ حملے بھی کیے گئے تاکہ ہلاکتوں کا الزام اتحادی فوج پرعائد کیا جاسکے اور یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ حملہ حوثی شدت پسندوں نے کیا۔

یہ حملے اس وقت کیے گئے جب الحدیدہ شہر میں فوج کے بریگیڈ 65 کے فوجی اڈے پراتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی تھی، حوثیوں نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ فیکٹری پر بمباری بھی سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والے فضائی حملوں کے دوران کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے فیکٹری کو زمین میں نصب بم سے اڑایا ہے تاہم اس انکشاف کے بعد حوثیوں نے دھمکی دی کہ رپورٹ کے نتائج کو افشاءکرنے والوں کو قتل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :