کراچی ،شہر قائد میں مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد
جمعرات 2 اپریل 2015 11:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) کراچی میں مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمدکرلی گئیں ،لیاری میں چارلاشیں ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر تحقیقات کاآغاز کردیا ،چاروں افراد کو اغوااور تشددکے بعد قتل کیاگیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو پولیس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے کے اوپر اور نیچے سے 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق چاروں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ چاروں افراد کے ہاتھ پاوٴں بندھے ہوئے تھے اور چاروں نے قمیض شلوار پہن رکھی تھی تاہم مقتولین کی شناخت کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔دوسری جانب پولیس کے مطابق خاتون کی لاش ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں واقع ایک گھر سے ملی ہے۔ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.