کراچی،پولیس کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد ہلاک، 18 افراد گرفتار

جمعرات 2 اپریل 2015 11:17

کراچی،پولیس کاروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد ہلاک، 18 افراد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشگرد مارے گئے ،مختلف علاقوں سے افغانیوں سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرآباد میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

موچکو میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم متعدد ورداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اورنگی ٹاون پاکستان بازار سے 11 افغانیوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ طارق روڈ لبرٹی چوک پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے آپریشن میں سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :