ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

جمعرات 2 اپریل 2015 11:16

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں پر وہ باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ، یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے حوثیوں کے خلاف شروع جنگ کے بعد پاکستان اور ایران کا یہ اعلیٰ سطح کا پہلا رابطہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اگلے ہفتے 8اپریل کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے ۔

دورہ کے دوران دونوں برادرملکوں میں دوطرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر سے ایرانی حکام نے ملاقات کی تھی جس میں یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :