وزیراعظم کا سری لنکن صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، بھائی کی وفات پرتعزیت کااظہار

جمعرات 2 اپریل 2015 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سیناکو ٹیلی فون کر کے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے سری لنکن صدر سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ۔ سری لنکن صدر کے بھائی پیری یانتھیا سری سینا کو 3روز قبل کلہاڑی کے وار سے زخمی کیا گیا تھا جو قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :