آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ چار روزہ کرنے کی تجویز

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 23:50

آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ  چار روزہ کرنے کی تجویز

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے سربراہ کولن گریوس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وہ آئی سی سی کو ٹیسٹ میچوں کو چار دنوں تک محدود کرنے کی تجویز پیش کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے، ایسے میں روزانہ کھیل کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے اور چونکہ اب تقریباً تمام ہی میدانوں میں فلڈ لائٹس کا انتظام موجود ہے لہذا دن میں 105 اوورز کا کھیل ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'تمام ٹیسٹ میچوں کو جمعرات سے شروع کیا جائے کیونکہ جمعرات اور جمعہ کاروباری جبکہ ہفتہ ، اتوار اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے دن ہیں ۔اخراجات کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو پانچواں دن ختم ہونے کے باعث میدان اور براڈکاسٹرز کے بہت سے اخراجات بچ سکیں گے۔یاد رہے کہ یہ تجاویز پہلی مرتبہ رواں سال اس وقت سامنے آئی تھیں جب انگلش بورڈ کی ایک اہم دستاویز مکمل ہونے سے پہلے ہی منظر عام پر آ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :