Live Updates

محمد انور کا رابطہ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ،اسے تو 1856میں ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،انورکی گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے بیان سامنے آنے کا امکان ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کا متحدہ کے رہنما محمد انور کی گرفتاری پر ردعمل

بدھ 1 اپریل 2015 23:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں محمد انور کی گرفتاری ایم کیو ایم کیلئے بری خبر ہے، تاہم ہزیمت سے بچنے کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے ممکنہ طور پر یہ بیان آ ئے گا کہ انور کا رابطہ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں اسے تو 1856میں ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

بدھ کو لندن میں ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انور کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف سیاستدانوں، مخالفین، ناقدین اور تجزیہ کاروں کی جانب سے دلچسپ اور سخت رد عمل دیکھنے میں آیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عارف علوی نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں محمد انور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور یہ یقیناً ایم کیو ایم کیلئے بری خبر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یقیناً ایم کیو ایم کی جانب سے ممکنہ طور پر یہ بیان آیا تھا کہ انور کا رابطہ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہم نے تو اسے 1856میں ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسن نیازی نے کہا کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کے کزن انور کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہ بھارتی شہری اور پاکستان کا غدار ہے۔ اب پاکستان میں ایم کیو ایم پر پابندی عائد کر دی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات