کیولری گراؤنڈ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی

بدھ 1 اپریل 2015 22:52

کیولری گراؤنڈ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) کیولر گراؤنڈ کے قریب کار سوار کی فائرنگ سے ایک نوجوان جابحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کیلولری گراؤنڈ کے قریب 2کاروں کی آپس میں ٹکر سے گاڑی سواروں میں جھگڑا بڑھ گیاجس پرقریبی گھر کے سکیورٹی گارڈ نے بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کی تو ایک کار سوار نے فائرنگ شروع کردی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق تھوڑی دیر بعد اس شخص نے دوبارہ وہاں آکر فائرنگ کی تو 2راہگیر نوجوان زخمی ہوگئے جن میں سے 17سالہ موٹر سائیکل سوار جابحق اور 20سالہ حسین شدید زخمی ہوا جس کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے کار کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے سکیورٹی گارڈزاور کار کر حراست لیا جبکہ کا ر سواز ملزم کو ابھی تک گرفتار نہ کیا جاسکا ۔

متعلقہ عنوان :