سرکاری زمینوں پر منظم مافیا قبضے کرکے شادی ہالز اور دیگر تجارتی سرگرمیاں کررہے ہیں،شرجیل میمن
بدھ 1 اپریل 2015 22:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرکاری زمینوں پر ایک منظم مافیا قبضے کرکے وہاں شادی ہالز اور دیگر تجارتی سرگرمیاں کرکے نہ صرف اس شہر کے عوام اور بچوں سے ان کی خوشیاں لوٹ رہے ہیں بلکہ یہاں سے ہونے والی آمدنی سے دہشتگرد سرگرمیوں میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔ سرکاری زمینوں پر قبضوں اور وہاں قائم غیر قانونی شادی ہالز، تجارتی سرگرمیوں اور دیگر دفاتر اور سرگرمیوں کے خلاف اس وقت تک ایکشن جاری رہے گا جب تک ان کا مکمل خاتمہ نہیں کرلیا جاتا۔
ابھی تک یہ تمام غیر قانونی ہالز کے حوالے سے میرے سامنے کوئی نام نہیں ہے اور یہ نامعلوم ہیں البتہ جیسے ہی اس کے شواہد ملے کہ ان کے پش پست کون ہے اس کو میڈیا کے ریعے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ایڈمنسٹریٹر کراچی اور تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں غیر قانونی شادی ہالز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کریں اور کوئی ایسا نہیں کرتا تو میں اسے بھی اس میں برابر کا شریک تصور کروں گا۔
ناجائز طور پر شادی ہالز اور دیگر تجاوزات کو قائم کرنے میں کے ایم سی کے افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اس حوالے سے بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہدایات دی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ان کی نوکریوں سے معطل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قائم کشمیر لان اے ، بی سی میں قائم غیر قانونی شادی لان کو مسمار کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی مسعودعالم، ڈی ایم سی ویسٹ کے ایڈمنسٹریٹر سید صلاح الدین احمد، ڈی سی ایسٹ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کے ایم سی کی زمین پر جو کھیل کے میدان کے لئے مختص تھی اس پر قائم تین شادی لان کو اپنی نگرانی میں مسمار کروایا اور موقع پر موجود اعلیٰ افسران کو اس میں موجود تمام سامان ضبط کرنے کے احکامات دئیے۔ انہوں نے ڈی جی پارک کو ہدایات دی کہ فوری طور پر مذکورہ پارک سے ملبہ اٹھاکر یہاں پر پارک قائم کرکے اسے عوام کے سپرد کیا جائے۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایک منظم مافیا نے سالہا سال سے عوامی پارکس، کھیلوں کے میدان سمیت دیگر رفاہی اور فلاہی زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں غیر قانونی شادی ہالز اور دیگر تجارتیمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.