متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 22:34

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انور کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ محمد انور کو آج صبح لندن پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے صبح سے ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تفتیش کی جاتی رہی۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق محمد انور کو ضمانت پر جولائی کے وسط تک رہائی دی گئی ہے۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے گھر پر بھی چھاپہ پڑ چکا ہے اور ان کو بھی حراست میں لیا جا چکا ہے، الطاف حسین بھی ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :