کراچی، رابطہ عوام مہم وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضہ ہے ،فرحانہ اورنگزیب

خواتین جماعت اسلامی میں شامل ہوکر مدینہ جیسی پاکیزہ بستی کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں

بدھ 1 اپریل 2015 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ فرحانہ اورنگزیب نے جماعت اسلامی پاکستان کے تحت رابطہ عوام مہم کو وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مہم کے ذریعے خواتین کی بڑی تعداد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گی اور خوشحال اور پر امن پاکستان کیلئے ممبر سازی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدلتے ہوئے عالمی حالات میں خوشحال اور مضبوط پاکستان کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ظلم و جبر کے نظام میں جکڑے رہنے کے بجائے اسلام کی پناہ گاہ میں آنا ہوگا۔ ہر سطح کا طبقاتی نظام ، وی آئی ، پی کلچر، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اور عالمی برادری میں پاکستان کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے ضروری ہے کہ انصاف پر مبنی پرامن معاشرے کے قیام کی جدوجہد کی جائے۔

انہوں نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ اسلامی پاکستان، خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر کیلئے جماعت اسلامی میں شامل ہوکر مدینہ جیسی پاکیزہ بستی کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے پانچوں اضلاع میں خواتین اور مرد کارکنان پورے مہینے رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ممبر سازی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :