کوہاٹ میں غیر قانونی مقیم 110 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیکر 89 اشتہاریوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ،کوہاٹ پولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
بدھ 1 اپریل 2015 22:13
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کوہاٹ میں غیر قانونی مقیم 110 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیاجبکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ومنشیات کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لیکر 89 اشتہاریوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ناقص حفاظتی انتظامات کی بنیاد پر 182 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ بندوبستی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کی خاطر کرائے کے مکانات ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر کرایہ پر گھر دینے والے 85 قانون شکنوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق کوہاٹ پولیس نے قومی ایکشن پلان کے تحت امن عامہ میں رخنہ اندازی کے مرتکب عناصراور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں ماہ مارچ کے دوران شہر اور مضافات کے علاقوں میں 80 مقامات پرآپریشن جن میں سنگین مقدمات کے 89 مفروروں اور غیر قانونی مقیم 110افغان باشندوں سمیت 3173 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 3دستی بم،1 مارٹر گولہ،1040بارودی کریکرز،40 ایس ایم جی،6 کلاکوف،75 شاٹ گن،38 رائفل،315 پستول،609 چارجرز،32000 کارتوس ،143 کلو گرام ہیروئن،107 کلو گرام چرس،150 گرام افیون اور 350 بوتل شراب برآمد کر لئے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.