ملک میں غیرجمہوری لوگ اقتدارپرقابض ہیں، جمشیددستی

وقت کاتقاضا ہے خوبصورت ملک کوکرپشن،لاقانونیت ودہشتگردی سے پاک کردیاجائے،غریب آدمی کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،رکن قومی اسمبلی کی کالاشاہ کاکوپہنچنے پرصحافیوں سے گفتگو

بدھ 1 اپریل 2015 21:57

ملک میں غیرجمہوری لوگ اقتدارپرقابض ہیں، جمشیددستی

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے کہاہے کہ ملک میں غیرجمہوری لوگ اقتدارپرقابض ہیں۔وقت کاتقاضا ہے خوبصورت ملک کوکرپشن اورلاقانونیت ودہشتگردی سے پاک کردیاجائے۔قومی اسمبلی میں پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم احتساب بل لیکرجارہاہوں جسکامقصدکرپشن کے جرم کی سزاموت،غریب آدمی کوانصاف کی فراہمی اور صدراوروزیراعظم کی تنخواہ عام آدمی کے برابرکی جائے۔

اقتدارکی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی نظام کوجمہوریت کاجزولانیفک بنایاجائے۔موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔لسانی تعصب سے بالاترہوکرنئے صوبوں کاقیام ،ضلعی سطح پراحتساب عدالتوں کاقیام اورکم سے کم وقت میں مقدمات کافیصلہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

وی آئی پی کلچرکاخاتمہ کرنے کیلئے سائیکل کاانتخاب کیاہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مظفرگڑھ سے 25مارچ کوشروع کیجانیوالی احتساب بل منظورکروسائیکل ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پانچ سوکلومیٹرکاسفرطے کرکے کالاشاہ کاکو جی ٹی روڈپہنچنے پرمقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ریلی اسلام آباداوروہاں سے پشاورتک جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کومسائل سے نجات دلانے کی جامع منصوبہ بندی پرمبنی بل لیکرنکلاہوں عوام میراساتھ دیں انشاء اللہ ملک سے غربت ،مہنگائی،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ،دہشتگردی اورکرپشن کے خاتمہ تک اپنی جدوجہدجاری رکھوں گا۔

متعلقہ عنوان :