پاکستان کے جوانوں کو استعمار کیخلاف متحد ہو کر مزاحمت کرنی ہو گی‘ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن استعماری قوتوں نے اپنی سازشوں کے تحت ملک میں کبھی اسلامی نظام حکومت کو پنپنے نہ دیا

چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل کا ” استحکام پاکستان کانفرنس“ سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 21:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوانوں کو استعمار کیخلاف متحد ہو کر مزاحمت کرنی ہو گی‘ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن استعماری قوتوں نے اپنی سازشوں کے تحت ملک میں کبھی اسلامی نظام حکومت کو پنپنے نہ دیا ۔کیوں کہ دنیا کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ پاکستان اگر اسلامی نظام کے عملدآمد میں کامیاب ہو گیا تو پوری دنیا پھر اس آفاقی نظام سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پائے گی ۔

وہ بدھ کو تحریک جوانا ن پاکستان کے پی کے کے زیر اہتمام ہونے والی” استحکام پاکستان کانفرنس“ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس مسئلہ میں فریق نہیں بننا چاہیے البتہ ثالثی کی کوشش کرنی چاہیے تا کہ اسلامی ممالک میں باہمی جھگڑئے نہ ہوں، اگر خانہ کعبہ یا سعودی عرب میں موجود دیگر مقدس اسلامی مقامات کی طرف سے کسی نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو پور ی امت مسلمہ اور بالخصوص18کروڑ پاکستانی عوام مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کرئے گی،کے پی کے وزیر نشر و اشاعت مشتاق غنی نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان کی جدوجہد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ جوانوں کی یہ تنظیم جس طرح انتخابی سیاست سے بالا تر ہو کر ملکی مفادات کے لیے جدوجہد کر رہی ہے وہ یقینا قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :