ساہیوال،نامعلوم ملزمان نوازشریف پارک سے دو موٹرسائیکلیں چراکرلے گئے

بدھ 1 اپریل 2015 21:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) نامعلوم ملزمان نوازشریف پارک سے دو موٹرسائیکلیں چراکرلے گئے ‘پارکوں میں موٹرسائیکلیں چوری معمول بن گیا‘ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ناصر شفیق اور کاظم حسین مال منڈی کے قریب واقع نوازشریف پارک میں سیرو تفریح کیلئے گئے اور موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے وہ سیرو تفریح میں مصروف تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ناصرشفیق کی موٹرسائیکل نمبری 2109/LEVمالیتی 30ہزار روپے اور کاظم حسین کی موٹرسائیکل نمبری 9220/SLKمالیتی 37ہزار روپے چراکرلے گئے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے نوازشریف اور فریدیہ پارک میں موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ متعلقہ تھانوں کی پولیس پارکوں میں وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اورمتعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی وارداتوں کی روک تھام میں دلچسپی نہیں لیتے اور مذکورہ دونوں مقامات پر درجنوں موٹرسائیکلیں چوری ہو چکی ہیں لیکن نہ تو کوئی نوٹس لے رہاہے اور نہ ہی کسی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او ساہیوال سے مطالبہ کیاہے کہ موٹرسائیکلوں کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :