تحفظ حرمین شریفین کنونشن آج جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورمیں ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 21:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ملک کی چھ دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام آج ( جمعرات ) 2اپریل جامعہ منظورالاسلامیہ عیدگاہ لاہور کینٹ میں تحفظ حرمین شریفین کنونشن ہوگا جس میں مختلف جماعتوں کے راہنماء شریک ہونگے ،اس اہم ترین اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالرؤف فاروقی،اہلسنت کے قائدمولانامحمداحمدلدھیانوی،پاکستان شریعت کونسل کے مولانازاہدالراشدی،انصارالامہ کے مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ مولاناپیرسیف اللہ خالد،مولانامحمدعاصم مخدوم اور مولانامحمداسداللہ فاروق سمیت کثیرتعداد میں مشائخ علماء کرام شرکت کریں گے ،اجلاس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔