پاکستان ریلویز نے مارچ میں کراچی سے اندرون ملک 281 فریٹ ٹرینیں چلانے کا سنگِ میل عبور کر لیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:59

پاکستان ریلویز نے مارچ میں کراچی سے اندرون ملک 281 فریٹ ٹرینیں چلانے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان ریلویز نے مارچ کے مہینے میں کراچی سے اندرون ملک 281 فریٹ ٹرینیں چلانے کا سنگِ میل عبور کر لیا جو گزشتہ دس سال میں ریکارڈ حیثیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

یار رہے کہ مارچ2015 میں11,130ویگنیں لوڈ کی گئی ہیں جو کہ جون 2010 کے بعد سب سے زیادہ ہیں اور اہم بات یہ کہ یہ کارکردگی کم وسائل ، انجنوں کی نصف تعداد اور آدھے سٹاک کے ساتھ کی گئی ۔ مزید یہ کہ مارچ کے مہینے میں(700 ملین روپے) سات کروڑ روپے آمدنی ہوئی جو اپنی جگہ ایک مثال ہے۔ اس وقت پاکستان ریلویز کراچی بندرگاہ سے روزانہ اوسطاً دس فریٹ ٹرینیں چلا رہی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اسے روزانہ 12تک لے جانے کا عزم رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :