مولانا امیر حمزہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ حافظ ساجد انور

بدھ 1 اپریل 2015 20:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور نے کانٹرا خیل نوشہرہ میں مولانا امیر حمزہ کے گھر جا کر ان کے بھائیوں او ر دیگر ورثا سے تعزیت اور ان کی معصومانہ شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

مولانا امیر حمزہ نوشہرہ کے جید عالم دین تھے ۔ مسجد تقویٰ کے امام و خطیب اور اتحاد و اتفاق کے علمبردار تھے ،انہیں دو دن قبل دن دہاڑے ان کے گھر واقع مدینہ کالونی کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا ۔