دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے‘ شہبازشریف

پاکستان تاریخ کے نازک دورسے گزررہا ہے ،اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 1 اپریل 2015 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، اتحاد اور اتفاق کی جتنی آج ضرورت ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھی، وزیراعظم محمد نواز شریف تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور حکومت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ بصیرت سے فیصلے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہون نے صوبائی وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید ہارون احمد سلطان بخاری، ملک ندیم کامران، ا راکین قومی اسمبلی ساجد مہدی، باسط بخاری، بیگم عفت لیاقت ، ارکان صوبائی اسمبلی ملک محمد نواز، باؤ اختر اورنگہت شیخ شامل تھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔ قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کا مشن پورا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :