حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کا فر ض ہے، حکومت کو جو ش کے بجا ئے ہو ش سے فیصلے کر نے ہو نگے ،مولانا فضل الرحما ن

یمن کی صورت حا ل کو شیعہ سنی جنگ نہیں، امریکہ اپنی پالیسیو ں کے تحت اسے شیعہ سنی جنگ بنا نا چاہتا ہے،سربراہ جے یو آئی

بدھ 1 اپریل 2015 20:54

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جے یو آ ئی کے مر کزی امیر مولانا فضل الرحما ن نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان کا فر ض ہے یمن کی صورت حا ل کو شیعہ سنی جنگ نہیں لیکن امریکہ اپنی پالیسیو ں کے تحت اسے شیعہ سنی جنگ بنا نا چاہتا ہے حکومت پاکستا ن کو جو ش کے بجا ئے ہو ش سے فیصلے کر نے ہو نگے اور امت مسلمہ کی قیا دت کا کر دار اد ا کر نا ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ ڈیر ہ میں اپنی رہائش گا ہ پر جے یو آ ئی کے اکا برین سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اس وقت یمن کی کشید ہ صورت حا ل کو حکمت عملی کے ساتھ حل کر نا ہو گا اور جذباتی فیصلو ں سے گریز کر نا ہو گا امریکہ یمن کی جنگ کو فر قہ وارانہ بنا نے پر تلا ہوا ہے اس موقع پر مسلمہ امہ کو بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ سعو دی عر ب سے ہمارا اسلامی رشتہ اور تاریخی دو ستی ہے ہم سعو دی عر ب کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مدارس کے ساتھ جو معا ہد ے کئے ہیں انکی پاسداری کر نی ہو گی اور اکیسویں تر میم میں مدارس اور مذہب کو دہشت گر دی سے جوڑا گیا ہے جو کہ سنگین غلطی ہے اب حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ بائیسویں ترمیم میں اس سنگین غلطی کو دور کیا جا ئیگا جے یو آ ئی کے مر کزی امیر نے کہا کہ پانچ اپریل کو ہم نے اپنی جما عت کا جو مر کزی مجلس عاملہ کا اجلا س بلایا ہے اس میں یمن کی صورت حا ل اور متوقع بائیسویں ترمیم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے اور حکومت بھی پارلیمنٹ کو اعتما د میں لے کر کو ئی ٹھو س فیصلہ کر یں اور سیاسی جما عتو ں کے ساتھ بھی مشاورت کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :