بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث دہی علاقوں کے عوام بے پناہ مسائل ومشکلات سے دور چار ہوگئے ، میر اسماعیل لہڑی

حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کو فنڈز جاری ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے گی

بدھ 1 اپریل 2015 20:42

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث دہی علاوں میں کے عوام بے پناہ مسائل ومشکلات سے دور چار ہوگئے تھے۔ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے بعد تمام علاقوں میں بلا امیتاز عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ناظم چلتن ٹاون میر اسماعیل لہڑی ، اشرف خان ساتکزئی، عزیز اللہ شاہوانی، چوہدری شبیر، آفتاب بھٹی ودیگر معتبرین و عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ۔

کہ تمام علاقوں کو بلا امتیا ز بربر ی عاکی سطح پر ترقی دی جائے کیونکہ یہ علاقے بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کیوجہ سے کچھ سالوں سے نظر انداز کئے گئے جس کے باعث ان حلقوں میں زیادہ مسائل ومشکلات سے دوچار ہوئے صفائی کا مسئلہ ان علاقوں میں بے حد پیچیدہ ہے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کوئی ترقیاتی کام بھی شروع نہیں کئے جاسکے محدودومسائل کے باوجود کچلاک کچی بیگ کلی سمنگلی ، کلی رحیم آباد کلی سملی میں کئی سالوں سے سینکڑوں ٹن کچرہ اٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل کو فنڈز جاری ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں کسی امتیاز کے بغیر عوام کی دہلیز پر ان کے مسائل صفائی کی صورتحال ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تاکہ عوام بلدیاتی نظام کے نفاذ سے فائدہ اٹھاسکیں۔ انکے مشکلات اور مسائل میں کمی آسکے ۔

متعلقہ عنوان :