خو شحا ل پاکستان سلو گن کے تحت ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا ئیگا،میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ تعلیمی نظام لیکر آئیگی، پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں میں غریب اور نادار طلبہ وطالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جائے،ایف سیون فور میں اسکول کی تقریب سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ تعلیمی نظام لے کر آئے گی اور ایک مستقل قومی تعلیمی پا لیسی کے تحت سر کاری اور پر ائیویٹ اسکولوں میں یکساں نظام تعلیم راج کیا جا ئے گا ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی اپنے منشو ر کے مطابق اقتدار میں آکر خو شحا ل پاکستان سلو گن کے تحت ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا ئے گا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایف سیون فور میں اسکول کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہااعلیٰ اور پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں میں غریب اور نادار طلبہ وطالبات کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گیاورعالمی اداروں اور بیرونی ممالک سے آنے والی تعلیمی امداد کو اپنی حقیقی ضروریات اور قومی تقاضوں کے تناظر میں قبول کیا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا پاکستان کے اساسی نظریات ،قومی اُمنگوں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک مستقل قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائیگی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ،ایسا نصاب تشکیل دیا جائے جو بچوں کی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے۔جماعت اسلامی 100 فی صد بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے خصوصی مہمات چلائیگی۔ انھوں نے کہاقومی زبان (اُردو) کو مستقل طور پر ذریعہ تعلیم بنایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر علاقائی زبانوں کی سرپرستی و ترویج کی جائیگی ۔