یو بی ایل نے کے ایس ای ٹاپ25کمپنیز کا ایوارڈ جیت لیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو حال ہی میں کراچی میں کے ایس ای ٹاپ 25کمپنیز کا ایوارڈ دیا گیا ۔یہ ایوارڈ مالیات اور بینکنگ میں منتخب اداروں کو اعلیٰ کارکردگی کے سخت معیار کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ اعلیٰ ترین ایوارڈ کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف تھے جنہوں نے ایوارڈ تقسیم کئے۔

یہ ایوارڈ پاکستان میں سر فہرست 25 کمپنیوں کی اعلیٰ کارکردگی کی توثیق کرتا ہے اور کراچی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہر سال دیا جاتا ہے۔صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یو بی ایل ، وجاہت حسین نے وزیر اعظم سے ایوارڈ وصول کیا۔ وجاہت حسین نے ایوارڈ ملنے پر کہا :”یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے کام کی توثیق کی گئی اور اسے سراہا گیا۔

(جاری ہے)

یو بی ایل نصف صدی سے زائد سے پاکستان کے بینکاری کے شعبے کا حصہ رہا ہے، اور ہم نے سال بہ سال اس قوم کے ساتھ ترقی کی ہے۔

بینک کی توجہ صرف پاکستان کے طول وعرض میں ہی نہیں بلکہ بیرونِ پاکستان بھی صارفین کو ان کی مرضی کے عین مطابق ما لیاتی حل فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔“یو بی ایل کو بینکاری کے شعبے میں تسلسل کے ساتھ شاندار کارکردگی کی بناء پریہ ایوارڈ دیاگیا۔یو بی ایل نے بینکاری کے ہر شعبے میں ترقی کا سفر طے کیا ہے ، خصوصاً اس کے ریٹیل اور کارپوریٹ بزنسز نے ، جنہوں نے بینک کو پاکستان کے مالیاتی شعبے کے اہم ادارں میں سے ایک بنا دیا ہے۔بینک کی شفافیت کا معیار اور اس کی گورننس(انتظام) ، اس کے سرمایہ کاروں سے تعلقات اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے اس کا کام اس کے علاوہ ہے۔ان سب وجوہات کی بناء پر مجموعی طور پر یو بی ایل ملک میں معروف کارپوریٹ اداروں میں سے ایک ہے۔