شہری اتحاد جیکب آباد نے کرپٹ افسران اور منتخب نمائندوں کے خلاف 15روز کے اندر نیب میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:23

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) شہری اتحاد جیکب آباد نے کرپشن اور بنیادی مسائل حل نہ ہونے پر کرپٹ افسران اور منتخب نمائندوں کے خلاف 15روز کے اندر نیب میں مقدمہ درج کرانے کا اعلان ،ڈی سی ہٹاوٴ تحریک چلائیں گے اکرم ابڑو کی پریس کانفرنس۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری اتحاد جیکب آباد کے صدر محمد اکرم ابڑو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں اربوں کی کرپشن کی گئی ہے کرپشن کی وجہ سے شہر مکمل تباہ ہوچکا ہے منتخب نمائندے ، ڈی سی اورافسران کرپشن میں ملوث ہیں جن کے خلاف 15روز کے اندر نیب میں مقدمہ درج کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد نے کرپشن کے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں کرپٹ افسران اور منتخب نمائندوں کو جیل بھیج کر چین کی سانس لیں گے، انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد نے شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کی تھی جس پر ڈی سی نے مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر ڈی سی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرسکے ڈی سی نے شہری اتحاد کو دھوکہ دیا ہے جب تک ڈی سی کو نہیں ہٹایا جائے گا ہماری تحریک جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ تھانوں پر راشی ایس ایچ اوز کو مقرر کیا گیا ہے جو لوگوں سے ذیادتیاں کررہے ہیں ،ایس ایس پی تھانوں پر مقرر راشی افسران کو ہٹا کر ایماندار افسران مقرر کریں بصورت دیگر ایس ایس پی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ طاہرہ کھوسو قتل کیس میں 15لاکھ کی ڈیلنگ کے الزام میں ڈی ایس پی سٹی کو ہٹایا گیا ہے اس میں کئی پولیس افسران ملوث ہیں اس ی تحقیقات کراکے پولیس افسران کو بھی گرفت میں لایا جائے ،اس موقع پر ہیومن رائٹس کے حماد اللہ انصاری، مسلم لیگ نواز کے رحمدل ٹالانی، جے کیو ایم کے ناصر تھیم، ایس ٹی پی کے نظام مستوئی، جسقم کے وحید بروہی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :