جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان 15روز گذرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے

بدھ 1 اپریل 2015 20:23

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان 15روز گذرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے، ورثہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ڈنگر محلہ میں 15روز قبل شوہر وقار عمرانی کے ہاتھوں قتل ہونے والی مسمات طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے، پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمان بلوچستان فرار ہوگئے ہیں، ورثہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے طاہرہ کھوسو کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ،سماجی تنظیموں سی ڈی ایف اور عورت فاوٴنڈیشن کی رہنما وٴں فردوس خواجہ،صائمہ گل میرانی اور دیگر نے کہا کہ طاہرہ کھوسو کے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری قابل مذمت ہے، مقتول لڑکی کے والد عبدالسمیع کھوسو نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میری بیٹی کے قتل میں ملوث قاتلوں کو رعایت دی جارہی ہے ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے میرے ساتھ انصاف یا جائے ، رابطہ کرنے پر ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک نے کہا کہ مقتولہ طاہرہ کھوسوکے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے جلد قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :