پشاورہائیکورٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونیوالے افراد سے متعلق کیسز کی سماعت

بدھ 1 اپریل 2015 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پشاورہائیکورٹ میں صوبے کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونیوالے افراد سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی ،عدالت عالیہ نے گیارہ لاپتہ افرادکے کیس ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس ریفر کردئیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل رجسٹرار پشاور کے پاس ریفر کئے جانیوالے کیسز میں پانچ کیسز سال 2013 جبکہ چار کیسز سال 2014 ء کے ہیں لاپتہ ہونیوالے ان افراد کے پانچ خواتین رشتہ داروں نے درخواستیں دائر کی ہیں ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ ان کیسز میں مختلف ایجنسیوں سے رابطہ کریگا اگر متعلقہ ایجنسیوں نے تین سماعتوں میں ان لاپتہ افراد کی رپورٹ جمع نہیں کروائی تو پھر ان کیسز کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم کے پاس سماعت کیلئے منتقل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :