سروس ٹریبونل نے پولیس انسپکٹر کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سروس ٹریبونل نے پولیس انسپکٹر کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا چیئرمین عظیم آفریدی پر مشتمل سروس ٹریبونل نے بخت جمیل سابقہ انچارج انوسٹی گیشن تھانہ مردان کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپیل کی تھی بخت جمیل کا موقف ہے کہ سال 2014 ء میں ہونیوالے قتل کی تفتیش میں ڈی آئی جی مردان کی جانب سے فون آئی تھی اور انہیں اس کیس میں مدد مانگی تھی جس کاتفتیشی آفیسر نے ضمنی میں ذکر کیا جس پر ڈی آئی جی مردان نے انہیں برطرف کیا ،آئی جی خیبرپختونخوا کواپیل کی گئی تھی لیکن اس نے بھی بخت جمیل کی درخواست خارج کردی سروس ٹریبونل نے بخت جمیل سب انسپکٹر کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے محکمہ پولیس سے اس سلسلے میں جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت آٹھ جون تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :