حلقہ کو ترقیاتی منصوبہ جات کی بھرمار سے ماڈل بنادیں گے‘ گلزار گجر

کارکن ہماری طاقت ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے‘ رکن اسمبلی

بدھ 1 اپریل 2015 20:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حلقہ کو ترقیاتی منصوبہ جات کی بھرمار سے ماڈل بنادیں گے،قائدین مسلم لیگ (ن) میاں برادران کی رائیونڈ اور اس کے پسماندہ علاقہ جات کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کی جانے والی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ،کارکن ہماری طاقت ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ چوہدری گلزار احمد گجر نے پرانا جلالپورہ میں لیگی رہنماؤں چوہدری محمد صالح جٹ ،چوہدری جاوید اقبال گجر اور چوہدری محمد پرویز کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سپریم کونسل مرکزی انجمن تاجران سٹی رائیونڈ کے صدر میاں عبدالغفار شیخ ،چیئرمین شیخ طارق جاوید نارگ،چیئرمین سیکورٹی حاجی محمد اکبر انصاری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ ریاض انور سمیت دیگر تاجر رہنماؤں،مسلم لیگی عمائدین اور مقامی سینکڑوں اہل دیہہ نے شرکت کی ،ایم پی اے چوہدری گلزار احمد گجر نے مین صوئے آصل روڈ سے اندرون گاؤں تک کی سڑک اور گاؤں کی گلیوں کی پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام حلقے میں بلاامتیاز تعمیروترقی ہمارامشن ہے جس کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اہلیان حلقہ سے خصوصی محبت کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ تحصیل رائیونڈ ایک مثالی علاقہ بن جائے ۔

متعلقہ عنوان :