یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا انخلاء حکومت کی اولین ترجیح ہے  سیکرٹری خارجہ

پاکستان کا ایک بحری جہاز (آج) عدن پہنچ جائے گا اعزاز احمدچوہدری

بدھ 1 اپریل 2015 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کا انخلاء حکومت کی اولین ترجیح ہے  پاکستان کا ایک بحری جہاز (آج) جمعرات کو عدن پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے انخلاء کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا ایک بحری جہاز (آج) جمعرات کو عدن پہنچ جائے گا چینی بحریہ کا جہاز بھی عدن پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستان کے عوام سعودی عرب کا حجاز مقدس کی وجہ سے بہت احترام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :