وزیر اعظم  وفاقی وزیر اطلاعات اورمعاون خصوصی عرفان صدیقی کی اے پی این ایس کی نو منتخب عہدیداروں کی مبارکباد

امید ہے نو منتخب عہدیدار میڈیا کی ترقی اور ملک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے نواز شریف  پرویز رشید

بدھ 1 اپریل 2015 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید  وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب صدر حمید ہارون اور جنرل سیکرٹری سرمد علی اور عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نو منتخب عہدیدار میڈیا کی ترقی اور ملک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے تہنیتی پیغام میں اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ارکان کی طرف سے ان کی قیادت پر کئے گئے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدار میڈیا کی ترقی اور ملک میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون کے نام تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں میڈیا کو سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیدار میڈیا سے وابستہ کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حمید ہارون، رمیزہ مجید نظامی، ممتاز اے طاہر اور سرمد علی کو اے پی این ایس کا صدر، سینئر نائب صدر، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا انتخاب اے پی این ایس کی جنرل کونسل کے ارکان کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران کی قیادت اور رہنمائی میں اخبارات اور مطبوعات کی صنعت ترقی کرے گی اور حکومت کو گورننس بہتر بنانے اور عوام دوست پالیسیوں کی تشکیل کے لئے بھی رہنمائی حاصل ہو گی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ میڈیا کا کردار ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اے پی این ایس کے عہدیداروں حمید ہارون (صدر)، رمیزہ نظامی (سینئر نائب صدر)، سرمد علی (جنرل سیکرٹری )، ممتاز اے طاہر (نائب صدر) اور رحمت علی رازی (جوائنٹ سیکرٹری) کو ٹیلی فون پر مبارکابد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں میڈیا اور حکومت کے درمیان تعلقات کار کو فروغ حاصل ہو گا۔