یمن بحران کاسفارتی حل نکالاجائے، پاکستانی وفدکی سعودی قیادت کو تجویز

سعودی عرب نے پاکستان سے فوجی مدد مانگ لی ہے نجی ٹی وی …… حتمی فیصلہ وطن واپسی کے بعد قومی قیادت کریگی

بدھ 1 اپریل 2015 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے  پاکستان نے یمن بحران کو پرامن اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو بھرپور کر دار ادا کریگا نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے سعودی وزیردفاع اور اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں پاک سعودی دفاعی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے یمن بحران کو پرامن ، سفارتی اور سیاسی زرائع سے حل کرنے کی تجویز پیش کی ہے پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔پاکستانی وفد نے سعودی قیادت کو حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی سلامتی کیلئے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں کارروائی کیلئے پاکستان سے فوجی مدد مانگی ہے تاہم حتمی فیصلہ پاکستانی وفد کی وطن واپسی کے بعد قومی قیادت کریگی۔

متعلقہ عنوان :