برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اسلام آباد واپس پہنچ گئے  جلد ہی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے

بدھ 1 اپریل 2015 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اسلام آباد واپس پہنچ گئے اور جلد ہی پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن اسلام آباد واپس پہنچ گئے،فلپ بارٹن نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے دوسرے روز ہی 19مارچ کو لندن چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے انہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر کا متن حوالے کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات پربر طا نوی ہائی کمشنر نے لندن میں محکمہ داخلہ میں اہم اجلاسوں میں شرکت کی، ذارئع نے بتایا کہ فلپ بارٹن جلد ہی پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کرینگے،وزیرداخلہ کی طرف سے اٹھائے گئے نکات پر برطانوی رد عمل سے آگاہ کرینگے۔

متعلقہ عنوان :