رحیم یارخان، گیسٹرو اور کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری، خاتون سمیت مزید3 افراد دم توڑ گئے

19خواتین سمیت30 افراد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

بدھ 1 اپریل 2015 19:11

رحیم یارخان(آئی این پی)رحیم یارخان اور اس کے گردونواح میں گیسٹرو اور کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ بدستور جاری خاتون سمیت مزید3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ گیسٹرو میں مبتلا 19خواتین سمیت30 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گیسٹرو میں مبتلا گلشن اقبال کا رہائشی60 سالہ رحیم بخش اور کالے یرقان میں مبتلا ترین کالونی کی رہائشی52 سالہ شہناز بی بی اور ہیڈ فرید کا40 سالہ غلام حسین جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شہناز بی بی ، غلام حسین اور رحیم بخش جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ گیسٹرو میں مبتلا 19 خواتین سمیت30 افراد جن میں مقبولاں بی بی، سعدیہ بی بی، زہراں بی بی، عظمیٰ بی بی، مائرہ بی بی،ثناء بی بی، بلقیس بی بی، زبیدہ بی بی، شازیہ بی بی، رضیہ بی بی، محمودہ بی بی، زرینہ بی بی، صغراں بی بی، رمضان بی بی، طلعت بی بی، رابعہ بی بی، جوئیہ بی بی، مجیداں مائی، زینت بی بی،محمد اشرف ، علی شیر ، آصف علی ، رزاق حسین، صدیق احمد، صدیق حسین، غلام سرور ، سردار احمد، مشرف حسین ، عبدالغفور اور نوید احمد شامل ہیں ان افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔