ایلیٹالیہ اور اتحاد ایئرویز، ایکسپومیلانو2015”میڈآف اٹالینز‘ پروگرام کوسپورٹ کرینگے

بدھ 1 اپریل 2015 19:02

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ایکسپو میلان 2015 کے آفیشلزگلوبل کیریئرکی حیثیت سے، ایلیٹالیہ اوراتحاد ایئر ویز اٹلی جانیوالے اطالوی تارکین وطن کو خصوصی رعایتی آفرزکے ذریعے ایکسپو”میڈآف اٹالینز“ پروگرام کو سپورٹ کریں گے ۔اس پروموشن کے تحت، ایلیٹالیہ اور اتحاد ایئرویز، ارجنٹینا، برازیل، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب،قطر، بھارت، جنوبی افریقہ، چین، جاپان اورآسٹریلیا سمیت دنیا بھرکے مختلف شہروں سے ”میڈآف اٹالینز“ پروگرام کیلئے انرول ہونیوالے مسافروں کو اٹلی کے ریٹرن ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت دیں گے۔

31اکتوبر2015 تک دستیاب اس پروموشن سے فائدہ اٹھا نے کیلئے اہل مسافروں کوصرف madeofitalians.expo2015.org ویب سائٹ کے ذریعے ”میڈ آف اٹالینز“ پروگرام پر انرول اورExpo Milano 2015 کیلئے ٹکٹ خریدناہوگا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انھیں alitalia.com یا etihad.com پرمئی اورنومبر 2015کے درمیان پروازیں بک کرنے کا ڈسکاؤنٹ کوڈ موصول ہوجائیگا۔علاوہ ازیں، ”میڈآف اٹالینز“ پروگرام کے سبسکرائبرز یکم مئی سے 30 نومبرتک ملک کے مختلف شہروں کی سیرکے دوران بھی ایلیٹالیہ کے مقامی پروازوں پر15 فی صد رعایت حاصل کرسکیں گے۔

اتحاد ائیرویز سے متعلق: اتحاد ائیر ویز متحدہ عرب امارات کی قومی ائیر لائن ہے جس کا مرکز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو دھابی میں ہے۔آج اتحاد ائیر ویز دنیا بھرکے مختلف خطّوں میں60 سے زائدمنازل تک فضائی سفر کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ، جن میں مشرق وسطیٰ، یورپ، شمالی امریکہ، افریقہ، ایشیاء اور آسٹریلیا شامل ہیں۔ پاکستان سے ہر ہفتے اتحاد ائیرویز کی 23 پروازیں ابودھابی کے لئے روانہ ہوتی ہیں، جن میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے روزانہ کی ایک پرواز، جبکہ پشاور سے ہفتے میں دو پروازیں شامل ہیں ۔