آ ل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین صحبت پور کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 1 اپریل 2015 18:49

صحبت پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) سب ڈویژن کیسکوصحبت پور میں واپڈا کی نجکاری کے خلاف آ ل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین سب ڈویژن صحبت پور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ چےئرمین دیدار علی کنرانی کی قیادت میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں ڈویژن سیکر ٹری کوڑا خان سولنگی ، وائس چےئرمین نیاز علی ، جوائنٹ سیکر ٹری اما بخش ، ایل ایس خالد خان کھوسہ ، ایل ایس نادر علی شاہ ، ایل ایس محمد مراد ، ایل ایس عارف علی ،ایل ایس علی احمد کھوسہ اور دیگر مزدوروں نے شرکت کی ۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ واپڈا ایک قومی اثاثہ ہے جس کو موجودہ گورنمنٹ اونے پونے بیچنے کے پیچھے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی سازش ہے جو کسی صورت میں سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے اور اپنے صوبائی قائدین حاجی محمد رمضان اچکزئی کی قیادت میں متحد ہیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :