نوشکی،واپڈا ہائیڈرو یونین کا واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،حکومت کیخلاف شدیدنعرے بازی کی

بدھ 1 اپریل 2015 18:46

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) واپڈا ہائیڈرو یونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،احتجاجی مظاہرین سے واپڈا ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی عبدالحئی بلوچ،سرکل تھری کے وائس چیئرمین حاجی عنایت بادینی،چیئرمین سب زون غلام سرور مینگل ،سلیمان رودینی،مستی خان مینگل،بابو صدیق،منظور بلوچ اور رام اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈاکی نجکاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،ملک کے واحد منافع بخش ادارے کو نجکاری کے زریعے تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،مزدورں کے حقوق اور نجکاری کے خلاف ہمارا پرامن اور ملک گیر احتجاج حقوق کے حصول تک جاری رہے گا،مقررین نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام اور بیروزگار نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے بجائے ان سے منہ کا نوالہ چھین رہاہے ،منافع بخش اداروں کو نیلام کرکے واپڈا کے محنت کشوں کو بیروزگار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،حالانکہ واپڈا ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کا حیثیت رکھتی ہے اور ملکی بجٹ کا چار فیصد ریونیو بھی واپڈاہی دے رہی ہے ،واپڈا ملک کی حساس ،اور معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ایسے اداروں کو پرائیویٹ فرموں کو دے کر حکومت مزدور دشمنی پر اتر آئی ہے ،ملک میں بجلی کی بحران کا زمہ دار واپڈا نہیں حکمران ہیں ،جنکی پالیسیوں کے وجہ سے ملک میں بجلی کی سنگین بحران پیدا ہوئی ہے ،بجلی بحران پیدا کرکے عوام اور سیاسی جماعتوں کو کیسکو سے دست گریبان کرنے کی سازش ہورہی ہے ،جسکا مقصد قومی اداروں کو نقصان پہنچا کر انکی امیج عوام کے سامنے خراب کرنا ہے تاکہ حکمرانوں کو نجکاری کے لئے جواز فراہم ہوسکیں،انہوں نے کہاکہ موجودھ حکومت کی پالیسیاں مزدور دشمن اور مزدور کش پالیسیوں پر مشتمل ہے ،جسکی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ واپڈا کی نجکاری کے سامنے مزدور اتحاد سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی اور کسی کو بھی مزدور دشمن نہیں ہونے دیگی،اگرحکمرانوں نے منافع بخش ادارے کے نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں واپڈا کے لاکھوں مزدور میدان میں اترکر حکومت کے خلاف سخت اور شدید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :