مسلمانوں کے روحانی مراکز حرمین شریفین کی حفاظت اپنا ایمان اور عقیدہ سمجھتے ہیں ‘ مولانا ابو الہاشم
ہم سب کو متحد ہوکر عالم اسلام کے خلاف جاری یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا‘ امیر جماعة الدعوة لاہور
بدھ 1 اپریل 2015 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة لاہور کے امیر مولانا ابو الہاشم نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے روحانی مراکز حرمین شریفین کی حفاظت اپنا ایمان اور عقیدہ سمجھتے ہیں اور اس کے دفاع کے لیے جان، مال، بھائی و بیٹے سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، عرب لیگ کے اجلاس میں مشترکہ دفاع کی اہم تجویز کا دائرہ کاربڑھاتے ہوئے اس میں دیگر تمام مسلم ممالک کے سربراہان سے بھی مشاورت کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ کرنسی و تجارت کی پالیسی بھی مرتب کی جائے اور اسلام کی نشاة ثانیہ کے لیے یہ کارواں جاری رکھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ میں ہونے والے ضلعی ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں جوحالات جاری ہیں یہ سب اُن صہیونی اور امریکی سازشوں کا حصہ ہیں جس کے ذریعے انہوں نے پہلے عراق کو اُجاڑا، لیبیا کو برباد کیا، شام میں انتشار پھیلایا اور یمن میں بغاوت کھڑی کی ۔(جاری ہے)
اس بغاوت کو یہاں ہی کچلنا بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کا سیاسی و عسکری اتحادبہت ضروری ہے۔ ہم سب کو متحد ہوکر عالم اسلام کے خلاف جاری یہود و نصاریٰ کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عرب روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے دشمن کو پہچانا ہے اور اسلام دشمن عالمی اداروں کے امریکی چنگل سے نکل کر عرب ممالک کے عسکری اتحاد کے ساتھ میدان میں اُترے ہیں ۔ مولانا ابو الہاشم نے کہاکہ ہم الحمدللہ سعودی حکومت کی سربراہی میں بننے والے اتحاد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔عرب لیگ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مسلمانوں کو فرقہ واریت کے ذریعے تقسیم کرنے کی سازشیں اب نہیں چلیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.