اہلسنت والجماعت کی مقبولیت حق گوئی ،دفاع صحابہ و امہات المومنین ،شہدائے اسلام کی بے پناہ قربانیوں سے وابستہ ہے ، عبدالقدوس شاہوانی

بدھ 1 اپریل 2015 18:15

مچھ)اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء (اہل سنت والجماعت مچھ ضلع بولان کچھی کا ایک تعارفی اجلاس گزشتہ دنوں مسجد حیدر کرار میں منعقد ہوا ضلعی صدر عبد القدوس شاہوانی نے اجلاس کی صدارت کیا اور انھوں نے تعارفی اجلاس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت والجماعت ایک مذہبی جماعت ہے جسکی مقبولیت حق گوئی دفاع صحابہ و امہات المومنین اور شہدائے اسلام کی بے پناہ قربانیوں سے وابستہ ہے ہماری جماعت شروع ہی سے فعال انداز میں کام کررہی ہے اور ھر کارکن نظریاتی سوچ رکھتی ہے سابقہ ضلعی کابینہ نے بہت ہی محنت اور لگن سے جماعتی کاز و مشن کو احسن طریقے سے آگے پہنچا یا وہ قابل تعریف ہے آخر میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا رحمت اللہ تحصیل ڈھاڈر کے صدر عبید اللہ جتوئی تحصیل مچھ کے صدر حاجی نادر علی معاویہ کھوسہ سمیت دیگر تمام زمہ داروں نے ملک عبدالقدوس شاہوانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔