نعیمین ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کامشترکہ اجلاس آج ہوگا

پروفیسر لیاقت علی صدیقی صدارت کرینگے،پارٹی کے ضلعی انتخابات کاتفصیلی جائزہ لیاجائے گا

بدھ 1 اپریل 2015 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی باڈی اورمجلس عاملہ کاایک اہم مشترکہ اجلاس آج ( جمعرات ) 2اپریل جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ ہوگا۔اجلاس کی صدرات مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی کرینگے۔ضلعی انتخابات اورپارٹی کے اہم امورپرتفصیلی بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اجلاس میں مرکزی سینئرنائب صدرمفتی قیصرشہزاد نعیمی،علامہ افتخار احمد نعیمی ،علامہ قاسم علوی ،مفتی انتخاب احمد ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیرسیدشہبازاحمدسیفی ،مفتی ذیشان علی صابری،پروفیسر وارث علی شاہین،حافظ سفارش علی گجر،مفتی بلال فاروق نعیمی سمیت دیگرمرکزی ذمہ داران شرکت کرینگے۔

اجلاس میں ضلعی سطح پرہونے والے پارٹی انتخابات بارے مشاورت کی جائے گی،نیزمشرقی وسطیٰ کے صورتحال پرتفصیلی بحث ہوگی۔