پاک فوج کسی بھی جارحیت یا خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے : آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 18:12

پاک فوج کسی بھی جارحیت یا خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے : آرمی چیف راحیل ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے جہلم کے قریب ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف نے پاک فوج کےوسطی کمانڈ کی جانب سے حقیقی جنگی ماحول میں منعقدہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ مشقوں میں شریک فوجی دستوں کے جوانوں کے پیشہ وارانہ اعلی معیار اور جذبے کو آرمی چیف کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی جارحیت یا خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے اور پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :