جنوبی افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں : اہلیہ صولت مرزا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 17:43

جنوبی افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں : اہلیہ صولت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ صولت مرزا کی اہلیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں جنوبی افریقہ اور کینیڈا سے دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر انہیں 3 کالز موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2 کالز کرنے والوں کو وہ جانتی ہیں، کالز کرنے والے لوگ وہی ہیں جو پہلے صولت مرزا کے معماملے میں تعاون کا یقین دلایا کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ان کے اور صولت مرزا کی جانب سے جو کیا جا رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، اس سب کا انجام برا ہوگا۔ دھمکی آمیز کالز کے موصول ہونے کے حوالے سے صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار متحدہ قومی موونٹ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :