کراچی میں پولیس کارروائیاں، 4 دہشت گردوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

بدھ 1 اپریل 2015 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں سمیت 6 ملزموں گرفتار کر لیا۔ کلفٹن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ جوہر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر کے مضافاتی علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ جوہر آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کلفٹن کے علاقے گزری میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :